چکن وِد سبزی

اجزاء:چکن بریانی کٹ چھ عدد،نمک ایک چائے کا چمچ،بھنا زیرہ ایک کھانے کا چمچ،بھنا اور کٹا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،ہری مرچ کا پیسٹ چار چائے کے چمچ،سرکہ د و کھانے کے چمچ،تیل تلنے کے لیے،(سبزیوں کے اجزاء) مٹر ایک کپ،گاجر ایک کپ،آلو ایک کپ، پھول گوبھی ایک کپ،مکھن دو کھانے کے چمچ ترکیب:پہلے چھ عدد چکن بریانی کٹ میں ایک کھانے کا چمچ بھنا اور کٹا ہوا دھنیا،ایک کھانے کا چمچ بھنا زیرہ،چار چائے کے چمچ ہری مرچ کا پیسٹ ،ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ،ایک چائے کا چمچ نمک اور دو کھانے کے چمچ سرکہ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکا لیں۔جب پانی خشک ہو جائے تواس میں 1/2کپ تیل شامل کرے اور ایک کپ مٹر،ایک کپ گاجر،ایک کپ آلو،ایک کپ پھول گوبھی اور دو کھانے کے چمچ مکھن ڈال کر دس منٹ دم پر رکھ دیں۔